قتل‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

    قتل‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

  



وہاڑی‘ لڈن(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرارملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کو بذریعہ ریسکیو 15موضع غفورواہ میں واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

موقع پر پہنچی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جب کہ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت کراس فائرنگ کے دوران 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. ہلاک شدہ ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈکیت ساجد عرف ساجی قاضی سے ہوئی جو کہ قتل معہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس مقابلہ میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا. ملزم 19اکتوبر کو لڈن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث اور ضلع وہاڑی سمیت پاکپتن, بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے مختلف مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا. ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تینوں مفرور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سفاک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان بھی کیا

پولیس مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر