ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ جاوید اختر انصاری

  ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ جاوید اختر انصاری

  



ملتان (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی معیار پر عمل در آمدکو یقینی بنا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کر عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اگر کسی منصوبہ پر کوتاہی سامنے آئی تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاری چوک تامدرسہ فیضان مدینہ و ریلوے پھاٹک جنرل بس سٹینڈ کی زیر تعمیر روڈ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی پیسہ استعمال ہوتا ہے۔ ہماری حکومت کسی کو لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انصار ی چوک تا مدرسہ فیضان مدینہ و ریلوے پھاٹک روڈ کی تعمیر سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ ماضی کی حکومت نے اس سڑک کی تعمیر کو پس پشت ڈالے رکھا اور شہریوں کا جہاں سے گزرنا محال ہوچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے نئی سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں ضرور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی مکمل جانچ پڑتال کررہی ہے۔ اگر کسی منصوبہ میں کرپشن سامنے آئی تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

جاوید اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر