ڈینگی بخار کاشبہ‘ ملتان میں 5‘ رحیم یار خان میں مزید 7مریض ہسپتال داخل

ڈینگی بخار کاشبہ‘ ملتان میں 5‘ رحیم یار خان میں مزید 7مریض ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں پانچ نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔جس کے بعد ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں مجموعی طور پر زیر علاج (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔(7)مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ پانچ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔تین کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈینگی وائرس کاشبہ‘ خاتون سمیت مزید سات افراد ہسپتال منتقل‘ تفصیل کے مطابق فیروزہ کی رہائشی20سالہ فرزانہ بی بی‘ خانپور کا10سالہ محمد فیضان‘ 34سالہ محمد زبیر‘ صادق آبادکا47سالہ سعیداحمد‘ بھٹہ واہن کا16سالہ محمداحسان‘ ظاہرپیر کا20سالہ محمدحسنین اور ڈیرہ بگٹی کارہائشی30سالہ عبدالغفار کوڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردئیے ان متاثرین کو ڈینگی وارڈ ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
داخل