سیاست کا مقصد علاقائی تعمیر وترقی ہے‘ جہانزیب کھچی

      سیاست کا مقصد علاقائی تعمیر وترقی ہے‘ جہانزیب کھچی

  



میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد علاقے کی ترقی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

اور شہریوں کے اجتماعی مسائل کا حل ہے اس سلسلے میں ہم نے وسیع تر مشاورت کے بعد ترقیاتی سکیموں کی منظوری حاصل کی جس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی کے جنرل سیکرٹری حافظ ممتازاحمد راں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے دوران کیا، راں ہاؤس میں گفتگو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کے سیوریج منصوبے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز کرائی جس پر کام شروع ہو چکا ہے اسی طرح معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ڈویژنل پبلک سکول کے قیام کیلئے اراضی اور فنڈز حاصل کر لیئے گئے ہیں شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی متعدد سکیمیں منظور کی گئی ہیں جبکہ ریلوے کراسنگ چوک سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے سڑک پر بنائے گئے ڈیوائیڈر کو ختم کرتے ہوئے کشمیر چوک میں نکلنے والی شاہراؤں کو متبادل سرکل کی شکل کا چوک دیا جائیگا جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئیگی عشائیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت، ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین، ایس ایچ او سٹی عبد الباری گجر، صدر سید اقبال شاہ، انجمن آڑھتیان کے صدر مظہر خان سندھڑ، سید شیراز کاظمی، وسیم احمد شیخ، ملک محمد حبیب، میاں طاہر نقاش ارائیں، میاں شہزاد احمد ارائیں، حیدر خان، مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، صدر بار ملک اختر حسین ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، ابراراحمد انصاری، محمد طاہر عزیز، مہر عبد الغفار، ماجد رشید مونی، ملک کاشف، ملک محمد حنیف، ارشاد علی طاہر، حاجی محمد اشرف، محمد خان سندھڑ، محمد انور بھٹی، مہر مجید احمد، قیصر ممتاز خیرپوری، ناصر ممتاز خیرپوری، چوہدری وحید الرحمان، زبیر صدف، حاجی گل محمد، جاوید خان جوئیہ، زبیر خان جوئیہ، چوہدری رضوان حنیف، میاں فیروز احمد ارائیں، مہر محمد ممتاز، میاں فیصل نسیم، عبد الرزاق، شیخ فرحان، عابد محمود، علی بھائی، چوہدری خالد محمود، قمر جمیل، میاں آصف، حمزہ ممتازراں، ربنواز راں، محمد اقبال راں، چوہدری جہانزیب سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر