سپریم کورٹ بار الیکشن‘ ملتان سٹیشن پر شعیب شاہین کامیاب

  سپریم کورٹ بار الیکشن‘ ملتان سٹیشن پر شعیب شاہین کامیاب

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ملتان کے پولنگ اسٹیشن سے پروفیشنل گروپ کے محمد شعیب شاہین نے 87 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔جبکہ انڈپینڈنٹ گروپ کے سید قلب حسن نے 67 ووٹ حاصل کئے ہیں انتخابی نتائج کے اعلان پر حامی وکلاء نے مٹھائی تقسیم کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاجس میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی اس موقع پر روایتی گہما گہمی بھی دیکھنے میں آئی امیدواروں کے نمائندے ملتان پولنگ اسٹیشن پر موجود رہے اور اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگتے رہے ملتان پولنگ اسٹیشن پر کل157ووٹ ڈالے گئے۔ملتان،ڈی جی خان، اور ساہیوال ڈویڑنز کے علاوہ ملک بھر سے آئے امیدواروں کے سپورٹر وکلاء نے بھی ووٹ کاسٹ کیاپولنگ کیلئے صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان نے پریذائڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دئیے۔ملتان اسٹیشن سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدارت کی نشست پر محمد شعیب شاہین نے87ووٹ حاصل کئے اور ان کے مدمقابل امیدوار سید قلب حسن     67 ووٹ حاصل کرسکے نائب صدر پنجاب کی نشست پر محمد یونس خان نول نے106ووٹ اور غلام مرتضی چودھری نے 48ووٹ، نائب صدر بلوچستان کی نشست پر انوار الحق کاکڑ نے 105 ووٹ اور خالد احمد بلوچ نے 41 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر خیبر پختونخواہ کی سیٹ پر سید ولایت علی شاہ بخاری نے 105 اور اوربگزیب اسد خان نے 43 ووٹ حاصل کئے ہیں   نائب صدر سندھ کی نشست پر عنایت اللہ موریو نے 65 ووٹ،یوسف مولوی نے 63 اور عدنان احمد نے 22 ووٹ حاصل کئے ہیں۔سیکرٹری کی نشست پر احمد شہزاد فاروق رانا نے 82 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مدمقابل امیدوار شمیم الرحمن ملک 73 ووٹ حاصل کرسکے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر سید رفاقت حسین شاہ 107 ووٹ اور  چودھری محمد شعیب نے 36 ووٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ریاض حسین اعظم نے 81 ووٹ، شیریں عمران نے 42 ووٹ اور علی احمد خان رانا نے 27 ووٹ حاصل کئے۔ملتان اور بہاولپور کیلئے علحیدہ دی گئی ممبر ایگزیکٹو کی نشست پر محمد وسیم شہاب 112،عامر عجم ملک 20 ووٹ اور کوثر عرفان بھٹی نے 8 ووٹ حاصل کئے دریں اثناء ملک بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنز سے نتائج اکھٹے ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی کامیابی کا اعلان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد دفتر سے کیا جائے گا۔ 

سپریم کورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر