پراسیکیویشن عملہ کی کمی کو دور کرینگے‘ رانا عارف کمال نون

  پراسیکیویشن عملہ کی کمی کو دور کرینگے‘ رانا عارف کمال نون

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون نے پراسیکوشن برانچ ملتان کے دورہ کے دوران پراسیکیوٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز کو جلد نمٹانے اور میرٹ کے مطابق فیصلوں کے لئے بھرپور کوشش کریں،پراسیکوٹرز اور تفتیشی افسران کی ٹریننگ کے ذریعے سنگین نوعیت کے کیسز کو بہتر انداز سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ملتان پراسیکوشن عملہ کی کمی کے مسائل کو حل کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق خان نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کیسز کو نمٹانے کے لئے دن رات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کوشاں ہیں۔ پراسکیوشن برانچ ملتان کو عملہ کی کمی کے مسائل ہیں۔قبل ازیں پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔پراسیکوٹر جنرل پنجاب نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی مرمت ہونے والی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور پراسیکیوٹرز سے میٹنگ بھی کی۔

عارف کمال

مزید : ملتان صفحہ آخر