ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج
ملتان‘ رحیم یار خان‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ایم ڈی چوک سے کمشنر آفس تک اجتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت سیکرٹری انفارمیشن ملتان ڈویژن محمد علی،راؤ محمد اسلم ڈویژنل صدر،محمد سلیم خان ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد اعجاز ارشد،سید وقار شاہ ڈویژنل صدر پبلک ہیلتھ انجینئر،رانا محمد اکرم لوکل گورئمنٹ،ملک محمد اسحاق واسا،میر حسن صدر لوکل گورئمنٹ، سید قسور شاہ ضلعی صدر تعمیرات،عدنان گر دیزی،چوہدر ی محمد طارق نے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
کی اس موقع پر اجتجاجی مظاہرین نے مطا لبہ کیا کہ ان کے مطالبات جن میں ٹیکنکل الاونس انجینئرز کی طرز پر ڈپلومہ انجینئرز بی ٹیک ٹیکنالوجیٹ سب انجینئرز کی اپ گریڈ یشن،سروس سٹر یکچر پبلک ہیلتھ اور تمام انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹر یکٹ ملازمین کو ریگو لر کرناہے، لوکل گورئمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں XEN/spo اور دوسری ختم کی گئی آسامیوں کو بحال کریں،hecntc/ کی منظوری کے سلسلے میں شفارشات ارسال کرنا گروپ انشورنش کی رقم ریٹائرمنٹ پر جی پی فنڈز کی طرز پر واپس کی جائے۔ ایڈیشنل کمشنرملتان نے اجتجاجی مظاہرین سے ملاقات کی اور اجتجاجی ریلی کے شرکاء کو اُن کے مطالبات چیف سیکرٹری تک پنچانے کی یقین دھانی کرائی۔دریں اثنا سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع رحیم یارخان کی قلم چھوڑ ہڑتال کا چوتھا روز‘ سب انجینئرز نے ضلع کونسل میں جمع ہوکر احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شاہد محمود‘نائب صدر جام بشیراحمد اور جنرل سیکرٹری رئیس اتفاق احمد نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ضلع بھر کے سب انجینئرز سیوا کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں‘ 28اکتوبر سے شروع ہونیوالی احتجاجی تحریک کامیابی سے جاری ہے او ر روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکمہ جات میں سب انجینئرز جمع ہوکر اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے4نومبر کو لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا ومظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے اپنے مطالبات بتاتے ہوئے کہا کہ انجینئرز کی طرز پر ٹیکنیکل الاونس کی منظوری‘ سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن اور سروس اسٹرکچر‘ پبلک ہیلتھ اور تمام انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی‘ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایس ڈی او اور ایکسین کی ختم کی گئی سیٹوں کی بحالی‘ ٹائم سکیل کے نوٹیفکیشن میں سیم سکیل کی بجائے سیم پوسٹ لکھ کر دوبارہ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر جی پی فنڈ کی طرز پر واپسی کے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سب انجینئرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے لیاقت پور میں ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔
احتجاج