شوہرکو قتل کرنیوالی ملزمہ اور آشنا کو عمر قید کی سزا کا حکم
میلسی(تحصیل رپورٹر) آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر کے نعش جلا دینے والی ملزمہ بیوی اور اس کے ساتھی کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیل کیمطابق موضع چدھڑ بھنڈا میں مبینہ طور پر شمشاد مائی نے اپنے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
آشنا دلاور کے ساتھ مل کر اپنے شوہر صادق کو قتل کیا اور دونوں نے اپنا جرم چھپانے کیلئے مقتول کی نعش کو آگ لگا کر جلا دیا اور ڈھانچہ قریبی گندم کی فصل میں پھینک دیا پولیس تھانہ صدر میلسی نے بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 32/91 درج کیا اور چالان عدالت پیش کیا گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج (ماڈل کورٹ میلسی) جہانگیر اشرف نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزمہ شمشاد مائی کو عمر قید جبکہ اس کے آشنا دلاور کو عمر قید کے علاوہ زیر دفعہ 201مزید سات کی سال کی سزا کا حکم سنا دیا۔
عمر قید