چوری ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

  چوری ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

  



ملتان (وقا ئع نگار) سٹی جلالپور میں نامعلوم فراد اللہ بخش کے گھر داخل ہو ئے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے دو موبائل نقدی اور زیوارات مالیت 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

گئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں ناصر علی کے ہوٹل سے ساڑھے سات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ناصر نے الزام عائد کیا کہ اسکی چوری الیاس اور عاطف نے کی ہے۔معصوم شاہ روڈ سے نامعلو افراد نے شہروز سے مو بائل فون چھین لیا۔سیتل ماڑی سے اکرم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔بکر م،نڈی سے اعجاز کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد منور علی کے گھر داخل ہو ئے گھر سے 80 ہزار مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد اشفاقق کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 74 ہزار مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ مین تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر سہیل سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔قادر پراں کے علاقہ شاخ مدینہ میں نامعلوم افراد نے اختر حسین ک گھر داخل ہو کر اڑھائی لاکھ مالیت کا سا مان اور زیوارات چرا لئے۔سٹی شجاعباد مین نامعلوم نے امتیاز حسین کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 33 ہزار روپے نقدی اور تین تولے سونا چھین لیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ مین نامعلوم راد نے گن پوائنٹ پر سمیع سے موبائل فون چھین لیا۔رحمان ا?باد سے فیصل کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ قطب پور کے علاقہ مین نا معلوم افراد زاہد کی دکان مین داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے عطا اللہ کے گھر سے 8 لاکھ مالیت کا 11 تولے سونا چوری کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر