عمران خان نے ملک او ر شیخ رشید نے ریلوے کو تبا ہ کر دیا ہے: اسماعیل راہو

عمران خان نے ملک او ر شیخ رشید نے ریلوے کو تبا ہ کر دیا ہے: اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس حادثہ میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔جمعرات کو جاری اپنے بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ  شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے کو تبدیل کیا جائے۔ایک سال کے دوران 16  ٹرین حادثات ہوچکے ہیں،جس طرح عمران خان نے پورے ملک کو تباہ کیا ہے اسی طرح شیخ رشید نے ریلوے کو حادثوں کے نذر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرریلوے کی جانب سے حادثے کاذمہ دار مسافروں کو قرار دینے کابیان انتہائی افسوس ناک ہے۔ٹرین میں گیس سلینڈر رکھنے کی اجازت کس نے دی؟ سکیورٹی ریلوے حکام کی ذمہ داری ہے۔محکمہ ریلوے کا عملہ ٹرین میں سامان کی کوئی چیکنگ نہیں کرتاہے آگ لگنے کے وقت ہی بوگیوں کو الگ کیا جاتا تو اتنا بڑا حادثہ پیش نہ آتا۔حادثے کی انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروا ئی کی جائے۔شیخ رشید جب سے وزیر ریلوے بنے ہیں تب سے حادثے ہونا شروع ہوئے ہیں۔