شرجیل میمن شراب برآمد کیس،آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم 

شرجیل میمن شراب برآمد کیس،آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا ...

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی سے متعلق مقدمے میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق  چند روز میں سابق چیف جسٹس کو گواہ بنانے کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ کے روبرو شرجیل انعامل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کراچی بار کے صدر نعیم قریشی بے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو گواہ بنانے کی استدعا کردی۔ نعیم قریشی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اس مقدمہ میں سابق جسٹس ثاقب نثار نے شراب برآمد کی۔ انہیں لندن سے بلا کر بیان لیا جائے۔ عدالت نے ریماکس دیئے آپ باقائدہ درخواست جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز میں سابق چیف جسٹس کو گواہ بنانے کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت نومبر کے پہلے ہفتہ  تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزم حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر