جماعت اسلامی کے تحت تعلیمی کانفرنس اتوار کو ہوگی

جماعت اسلامی کے تحت تعلیمی کانفرنس اتوار کو ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اتوار 3 اکتوبر کو صبح 9 بجے قباء آڈیٹوریم میں ایک روزہ تعلیمی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سندھ بھر سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوں گے۔ کانفرنس سے تعلیمی ماہرین و دینی اسکالرمختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے جبکہ صوبائی امیر محمد حسین محنتی اور شعبہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری بھی خطاب کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر