مڈکیئرمینجمنٹ کورس کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
کراچی(کرائم رپورٹر)مڈکیریئرمینجمنٹ کورس کے 28 ویں بیج کے تحت زیر تربیت55 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیااورڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ محسن مشتاق چاندنہ کی سربراہی میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے ملاقات کی۔آئی جی سندھ نے وفد کے شرکاء بشمول تمام پولیس افسران سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہاراور کورس کی کامیاب تکمیل کے لیئے دعا کی۔واضح ہوکہ ایم سی ایم سی کورس کا دورانیہ17اگست تا22نومبر 2019ء ہے جسکا پہلا سیشن کوئٹہ جبکہ دوسرے سیشن کا انعقاد کراچی میں جاری ہے۔اس موقع پر سی پی او میں تعینات تمام سینئر افسران بھی موجود تھے۔