یو آئی ٹی نے گراؤن اوپن  سورس مائیکرو پروسیسر تیار کرلیا

  یو آئی ٹی نے گراؤن اوپن  سورس مائیکرو پروسیسر تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)مستند ترقی کے تناظر میں پاکستان کے پریمیم ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی فیکلٹی اور طلباء نے ملک کا پہلا ہوم گراؤن اوپن سورس مائیکرو پروسیسر تیار کیا ہے۔ یو آئی ٹی کی ٹیم نے مذکورہ پروسیسر تیار کرنے کے لئے RISC-V پر مبنی اوپن سورس آرکیٹیکچر سے فائدہ اٹھایا جو مقامی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو تبدیل کر سکتا ہے۔ اس اہم پیشرفت میں یو آئی ٹی کے انڈر گریجویٹ انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء، فیکلٹی اور بین الاقوامی اساتذہ شامل ہیں۔ یو آئی ٹی پاکستان میں واحد انڈر گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ ہے جو انڈر گریجویٹ پروگرام میں RISC-V پر مبنی ٹیچنگ پروسیسر ڈیزائن کرتا ہے۔ یو آئی ٹی کا سنگل سائیکل RISC-V پروسیسر انڈسٹری کی اسٹنڈرڈ چیسل پروگرامنگ زبان استعمال کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ FPGA پر RV32I پروسیسر چلا رہا ہے اور اس کی مستقبل کی ترقی میں انڈر گریجویٹ طلباء کے ذریعے مکمل RISC-V پروسیسر اور سیمی کنڈیکٹر چپ کی تیاری شامل ہے۔ یو آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید نے اس موقع پر کہا کہ ہم صنعت میں اکیڈمیا کے رابطے پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری قوم کی ترقی کا واحد راستہ جدید صنعت کے لئے طلباء کو تیار کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ 500 ارب ڈالر کی عالمی سیمی کنڈیکٹر انڈسٹری سے پاکستان کا حصہ حاصل کیا جائے اور ہم اپنے طلباء کو مارکیٹ سے رقم کمانے کے لئے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔