صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، مرتضی بلوچ

صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، مرتضی بلوچ

  



کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ صوبے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہید محترمہ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے صوبے کی عوام کو صحت کی سہولیات مہیا آسکیں گی۔ یہ بات انہوں نے ایجوکیشن ورکس ملیر اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ ملیر کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ملیر ایم اپی اے محمد ساجد جوکیو، ایم پی اے شاھینہ شیر علی ،ایس ای اسلم بلوچ، ایکسیئن خالد شیخ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شھید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کالج اور شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کی پیش رفت سے متعلق بحث کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انجنیئرنگ کالج کا کام تقریبا 35 فیصد کام ہوا ہے اور میڈیکل کمپلیکس کا کام تقریبا30 فیصد کام ہوا ہے، فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے ملیر کی دونوں اھم اسکیمز سست روی کا شکار ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وزیر اور ایم پی ایز کا ملیر کی دونوں اھم اسکیمز کے لئے وزیر اعلءسندھ سے ملاقات کر کے جلد فنڈز جاری کروانے کی درخواست کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کامپلیکس محترمہ بینظیر کا پمز ہسپتال جیسے طرز کی ہسپتال بنانے کا خواب تھا اور شھید محترمہ میڈیکل کمپلیکس سے ملیر سمیت مختلف علاقوں کی عوام کو صحت کی اچھی سھولیات میسر ہو سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی دیہی علاقے میں انجنیئرنگ کالج کے قیام سے نوجوانوں کو ملیر میں بہترین انجنیئرنگ کی تعلیم فراہم ہو سکی گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر