جنرل یونیورسٹیز میں خصوصی تعلیم کا شعبہ قائم کیا جائے، قاسم نوید قمر

جنرل یونیورسٹیز میں خصوصی تعلیم کا شعبہ قائم کیا جائے، قاسم نوید قمر

  



کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید کی ہدایت پر محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ نے سندھ کی تمام جنرل پبلک یونیورسٹیوں کو مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں محکمہ خصوصی تعلیم کا شعبہ قائم کریں۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ میں عام پبلک یونیورسٹیوں میں محکمہ خصوصی تعلیم کے شعبے کے قیام سے خاص طور پر خصوصی طلبا اور عمومی طور پر عام طلبا و طالبات کو متعلقہ شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ دریں اثنا وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر کی ہدایت پر محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ نے خصوصی بچوں کے لئے ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے فراہم کرنے کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ صوبے بھر کے خصوصی تعلیم اور بحالی کے مراکز میں تعلیم حاصل کرنے والے خصوصی بچوں اور عملے کے لئے ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین فراہم کرے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی سندھ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کو بیماریوں سے بچانا محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر