کے الیکٹرک کی جانب سے لانڈھی میں سہولت کیمپ کا انعقاد

  کے الیکٹرک کی جانب سے لانڈھی میں سہولت کیمپ کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے حال ہی میں لانڈھی کے علاقے بابر مارکیٹ میں کسٹمر سہولت کیمپ لگایا گیا،تاکہ علاقہ مکین باآسانی نئے کنکشنوں کے لیے درخواست دینے کے ساتھ، اپنی شکایات بھی درج کراسکیں اور بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔ اس کے علاوہ، آگاہی کا ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں حاضرین کے سامنے غیر قانونی کنڈا کنکشنوں کے ذریعے بجلی چوری سے پیدا ہونے والے خطرات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر لیٹن رحمت اللہ بینی وولینٹ (LRBT)کے تعاون سے ایک طبی کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں 350 سے زائد علاقہ مکینوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے LED بلب بھی عوام میں تقسیم کیے گئے۔ یہ بلب، روایتی بلبوں کے مقابلے میں 60%، کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔اس کیمپ میں 2500 سے زائد افراد نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے فراہم کی گئی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے پاور یوٹیلیٹی کی کوششوں کا تذکرہ کیا جو کمیونٹیز کو محفوظ اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کا ذریعہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا،”بجلی چوری سے پاک ایریل بنڈلڈ کیبلز جیسی اپ گریڈڈ ٹیکنولوجی اور مختلف کمیونٹیز کے ساتھ مل کر ہم کراچی کے 70 فیصد سے زائد علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنی ٰ کر چکے ہیں۔ہم شہر کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔لانڈھی میں آج ہماری موجودگی ہماری کوششوں کی تصدیق ہے تاکہ صارفین کو ان کے دروازے پر خدمات فراہم کر کے ان کے قریب ہو سکیں۔“

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر