مراکش میں ”بریانی فیسٹیول“ کا انعقاد کیا جائے گا، اشتیاق بیگ

مراکش میں ”بریانی فیسٹیول“ کا انعقاد کیا جائے گا، اشتیاق بیگ

  



کراچی (پ ر)مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اور پاک مراکش جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز مراکش میں پاکستان کے سفیر حامد اصغر خان سے دارالحکومت رباط میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات رواں سال دسمبر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) کے بزنس مینوں پر مشتمل 20 رکنی وفد کے دورہ مراکش اور رباط میں ”بریانی فیسٹیول“ کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے کہا کہ معروف پاکستانی بزنس مینوں کے دورہ مراکش سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور اس دوران دارالحکومت رباط میں ”بریانی فیسٹیول“ کے انعقاد سے پاکستانی چاول کی مراکش ایکسپورٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان حامد اصغر خان نے پاک مراکش تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں اشتیاق بیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی بزنس مینوں کے دورہ مراکش اور رباط میں ”بریانی فیسٹیول“ کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر