قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سید طالب کو سزائے موت کا حکم

قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سید طالب کو سزائے موت کا حکم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سید طالب کو سزائے موت اور شریک مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ شاہد حسین نے آصف جمیل کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سید طالب کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ جبکہ شریک ملزم اظہر چوہان کو عمر قید کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2013 میں پیٹرول پمپ کے مالک آصف کو قتل کیا۔ قتل تلخ کلامی کے باعث ہوا۔ مجرموں کیخلاف تھانہ سرجانی ٹان میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ سزا مجرموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر