فرنیچر کی بر آمدات17فیصد بڑھ گئیں 

فرنیچر کی بر آمدات17فیصد بڑھ گئیں 

  



اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران  فرنیچرکی برآمدات میں 16.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران 108 ملین روپے مالیت کا فرنیچر برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فرنیچر کی برآمدات 126 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح  گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال  2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران  فرنیچر کی برآمدات میں 18ملین روپے یعنی 16.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس