نٹ ویئر مصنوعات کی بر آمدات میں 11فیصد اضافہ

نٹ ویئر مصنوعات کی بر آمدات میں 11فیصد اضافہ

  



فیصل آباد (یو این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں ہوزری نٹ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 11فیصد اضا فہ۔ پیداواری لا گت  دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت زیاد ہ ہو نے کی وجہ سے عا لمی منڈ یوں پاکستان کا مقا بلہ مشکل حکو مت تا جروں صنعت کاروں کی مشاورت سے پا لیسیاں بنا ئے تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں 70کروڑ 14لاکھ ڈا لر کی 2کروڑ 80لاکھ درجن ہوزری نٹ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں 11فیصد اضافے کے ساتھ 77کروڑ 95لاکھ ڈالر ہو گئی اور ہوزری نٹ ویئر مصنوعات کا مجموعی حجم2کروڑ 99لاکھ درجن رہا ہوزری نٹ ویئر مصنوعات کے ایکسپورٹرز نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی نٹ ویئر مصنوعات کی پیداو اری لا گت دیگر ہمسا یہ ممالک بنگلہ دیش،چا ئنہ،بھارت سے  زیادہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان عا لمی منڈ یوں میں قیمتوں کی وجہ سے انکا مقابلہ نہیں کر سکتا حکو مت کو چا ہیے کہ پاکستان مین ٹیکسٹا ئل پا لیسیاں بنا نے سے پہلے تا جروں صنعت کاروں سے مشاورت کر ئے۔

مزید : کامرس