آبی ذخائر

      آبی ذخائر

  



اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد31300 کیوسک اور اخراج 50000کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7000 کیوسک اور اخراج7000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11900 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11300 کیوسک  اور اخراج  6600کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1524.97فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ رہا۔

 اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.665ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1201.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.400ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.076  ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس