اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز نے ایمپلائی آف دا ایئر ایوارڈحاصل کرلیا

      اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز نے ایمپلائی آف دا ایئر ایوارڈحاصل کرلیا

  



کراچی (این این آئی) ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے منعقد کئے گئے ساتویں سالانہ ایمپلائر آف داائیر ایوارڈ کی تقریب میں ملک میں پی وی سی بنانے والی واحد اور مایہ ناز کمپنی اینگرو پالیمراینڈ کیمیکلز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ حکومت کے وزیر ِ محنت وانسانی وسائل سعید غنی تھے۔ای پی سی ایل نے لاگو قوانین وضوابط کے مطابق ملازمین کو ان کے قانونی حقوق کی فراہمی، مزدوری کے معیار کا مشاہدہ، انتظامی امور میں ملازمین کی شرکت کی۔

حوصلہ افزائی اور انسانی وسائل کے نظم ونسق میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر"میڈیم نیشنل کمپنیز"کے زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔یہ ایوارڈ ای پی سی ایل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے سلسلے میں جاری وابستگی کا بھی ثبوت ہے۔اس موقع پر کمپنی کے سی ای او عمران انور نے اس کامیابی کو اپنے متحرک ملازمین اور افرادی قوت سے منسوب کیااور کمپنی کی ترقی کے اس سفر میں ان کی حمایت اور اجتماعی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہا کہ ای پی سی ایل نے اپنی کمپنی کے ماحول کو ملازمین فوکس رکھنے کیلئے خود کو وقف کیا ہوا ہے اور اپنے ملازمین کو اپنی پہلی ترجیح بنانے کی حکمتِ عملی اور اس پر پیشرفت کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ہم اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بھی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

مزید : کامرس