کاشتکاروں کو زرعی ضروریات کیلئے قرضہ فراہم کر رہے ہیں، خالد وسیم

  کاشتکاروں کو زرعی ضروریات کیلئے قرضہ فراہم کر رہے ہیں، خالد وسیم

  



لاہور (پ ر) چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوآپریٹو تحریک ایک عالمی تحریک ہے اس میں شامل ہو کر ہی عام آدمی اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکتا ہے۔ اس کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوآپریٹو سوسائٹیز کاشتکاروں کو ان کی زرعی ضروریات کیلئے قرضہ جات فراہم کر رہی ہیں جن سے استفادہ کر کے وہ اپنی اور ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 1990ء کی دہائی میں کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے باعث نیا خون اس تحریک میں شامل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر لگائی پابندی کو فی الفور اٹھائیں تاکہ نیا خون اس تحریک میں شامل ہو کر اس نظام کی بہتری کیلئے کام کر سکے۔

مزید : کامرس