7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی 

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی 

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم نومبر بروز جمعہ کو منعقد ہو گی۔ مرکز قومی بچت کے ترجمان نے بتا یاکہ یہ رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طور پر 80 ویں قرعہ اندازی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید : کامرس