معاشی ترقی کیلئے دیہی سیاحت کو فروغ دیا جائے،زرک خان

معاشی ترقی کیلئے دیہی سیاحت کو فروغ دیا جائے،زرک خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ُُٓپاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زرک خان نے تجویز پیش کی ہے کہ چین کی طرح پاکستان میں بھی معاشی ترقی کیلئے  دیہی سیاحت کو فروغ دیا جائے۔پاک چین چیمبر کے تھنک ٹینک کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ٹھو س حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے۔ اجلاس میں چیمبر کے سینئر نائب صدر معظم گھرکی، سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف اور متعدد اراکین عاملہ نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال کیا۔ زرک خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سیاحوں کی جنت ہے۔ جو سیاح ایک بار پاکستان دیکھ لیتا ہے وہ بار بار پاکستان آنا شروع کر دیتے ہیں۔ حالانکہ ابھی ہم نے اپنے ملک کے سیاحتی مقامات کی ٹھیک طرح سے مارکیٹنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستان کی سیاحتی اہمیت صرف شمالی علاقہ جات کے ایڈونچر ٹوارزم اور تاریخی مقامات کے ٹوارزم تک محدود ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں رورل ٹوارزم ایک بہت بڑی انڈسٹری کی شکل اختیا ر کر چکاہے۔
 اور پاکستان میں بھی اس کے فروغ کی وسیع تر گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے سبھی صوبوں میں بے شمار ایسے خوبصورت دیہی علاقے ہیں جہاں رہائش، خوراک اور شاپنگ کی اچھی سہولتیں فراہم کرکے عالمی اور قومی سیاحوں کیلئے کشش پید ا کی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ دیہی کاشتکاروں اور شہری کارکنوں کے درمیان آمدن کا فرق روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے اور یوروگوا راونڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے جب آئندہ چند برسو ں میں بیرون ملک سے زرعی مصنوعات کی سستے داموں آمد میں اضافہ ہو ا تو یہ صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دیہی کارکنوں کیلئے گھر کے پاس ہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جلد از جلد دیہی سیاحت کی فرو غ کی حکمت عملی وضع کر لی جائے۔ اس موقع پرپاک چین چیمبر کے سینئر نائب صدر معظم گھرکی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیہات صرف اپنے کھیت کھلیانوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ دیہی فنون، دستکاریوں اور فوک کلچر کی وجہ سے بھی بے انتہا کشش رکھتے ہیں۔جبکہ ترقی یافتہ ممالک کے لوگ دنیا کے مختلف خطو ں کی ثقافت، انکے روائتی طرز زندگی اور فنون کے بارے میں جاننے کے شیدائی ہیں اور ہم ایک موثر حکمت عملی اپنا کر  انہیں اپنی زرخیز زرعی ثقافت کی طرف با آسائل مائل کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کے دیہی علاقوں میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہو نگے۔پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سیکرٹر ی جنرل صلاح الدین حنیف نے دیہی سیاحت کے بارے میں اپنی تحقیق کے چید ہ چیدہ نکات بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی ترقی میں دیہی سیاحت کا بہت بڑ ا ہاتھ ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ فن لینڈ نے دیہی سیاحت کو ترقی دیکر اپنی دیہی آبادی کو کرائے کے کاٹیج اور کیٹرنگ کے حوالے سے کثیر روزگار فراہم کر رکھے ہیں جبکہ ہنگری کی دیہی سیاحت اپنے کم کرائے والی خوبصورت رہائش گاہوں کی وجہ سے سیاحوں میں مشہور ہے۔ اسی طرح سلو وینیا میں فیملی فارمز میں سیاحتی کشش پید اکی گئی ہے اور وہاں کسانوں نے فارمز کے قریب واقع اپنی رہائش گاہوں کو سیاحوں کیلئے فارم ہاؤسز اور گیسٹ ہاوسز میں تبدیل کر رکھا ہے۔ انہوں نے امید کی کہ پاکستان بھی اپنے پر کشش دیہی ثقافتی ورثہ کی بدولت عالمی سیاحو کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -