افغانستان، بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ،  23طالبان، 8شہری ہلاک 

افغانستان، بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ،  23طالبان، 8شہری ہلاک 

  



کابل(آئی این پی)افغانستان میں بارود سے بھری ایک گاڑی کے دھماکے سے پھٹنے سے 23عسکریت پسند ہلاک اور 8عام شہری جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے،دوسری جانب نیٹو فورسز کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں 5طالبان ہلاک ہو گئے،حملے میں طالبان کا ایک بڑا ٹھکانہ اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا، ننگرہار کی پولیس نے صوبے کی اہم سڑکوں سے دس بارودی سرنگیں دریافت اور ناکارہ بنادیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ جوزجان میں ایک دھماکے میں کم سے کم 31افراد ہلاک ہوگئے جن میں متعدد طا لبا ن عسکریت پسند اور عام شہری شامل ہیں۔209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں کہا واقعہ سہ پہر 3بجے کے لگ بھگ ضلع مردیان کے با ز ا ر جنگل ارغ گاؤں میں اس وقت پیش جب طالبان عسکریت پسند بم اور دھماکہ خیز موادصوبہ بلخ میں منتقلی کر رہے تھے وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔طالبان گروپ نے ابھی تک واقعے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا،دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع  مومند درہ میں گزشتہ روز نیٹو کے ڈرون حملے میں 5مسلح طالبان ہلاک ہوگئے۔ گورنرننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا اس حملے میں طالبان کا تمام جنگی سا ز و سامان اور دہشتگردوں کا ایک بڑاٹھکانہ مسمار کردیا گیا ہے۔ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے صوبہ ننگرہار کی پولیس نے صوبے کی اہم سڑکوں سے دس بارودی سرنگیں دریافت کر کے اور ناکارہ بنادیں۔

طالبان ہلاک 

مزید : صفحہ آخر