تیسری مشاورتی حج ورکشاپ  12اکتوبر کو لاہور میں ہو گی

تیسری مشاورتی حج ورکشاپ  12اکتوبر کو لاہور میں ہو گی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے زیر اہتمام حج2020ء کی تیاریوں کے سلسلے میں تیسری مشاورتی حج ورکشاپ 12اکتوبر کو فلیٹیز ہوٹل لاہور میں شام5بجے سے رات8بجے تک ہو گی،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر میزبان ہوں گے،حج ورکشاپ میں حج2019ء کی سعادت حاصل کرنیوالے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حجاج کرام کو خصوصی دعوت دی گئی ہے، وہ اپنے تجربات کی روشنی میں حج2020ء کو مثالی بنانے کیلئے تجاویز پیش کریں گے، ہوپ کے چیئرمین سمیت دیگر ذمہ داران بھی حج ورکشاپ میں شریک ہوں گے۔

مشاورتی ورکشاپ

مزید : صفحہ آخر