ہوپ سندھ زون کی 3 نشستوں کیلئے فرینڈز اور یونائیٹڈ گروپ مدمقابل

          ہوپ سندھ زون کی 3 نشستوں کیلئے فرینڈز اور یونائیٹڈ گروپ مدمقابل

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ سندھ زون کی تین نشستوں کے لیے فرینڈز گروپ اور یونائیٹڈ گروپ ایک دفعہ پھر مد مقابل آ گئے،سابق مرکزی چیئرمین ہوپ ندیم شریف،سابق چیئرمین ہوپ سندھ محمد سعید بھی میدان میں،ایگزیکٹو کی 3نشستوں کے لیے یونائیٹڈ گروپ کی طرف سے محمد سعید،ظفر احمد خان،شاہد لغاری،فیصل محمود صدیقی،شکیل احمد،فرینڈز گروپ کی طرف سے ندیم شریف،یاور عباس،حاجی یوسف،منور احمد،حاجی عبد الرزاق،زعیم صدیقی نے کاغذات جمع کرائے ہیں،آزاد امیدواران میں غلام محمد میمن،شاہد میمن کارڈ شامل ہیں،پولنگ 12نومبر کو کراچی میں ہو گی۔

انتخابات

مزید : صفحہ آخر