خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی  نشست پر الیکشن 26نومبر کو ہوگا

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی  نشست پر الیکشن 26نومبر کو ہوگا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کی خیبر پختونوا سے خالی نشست پر انتخاب 26 نومبر کو ہو گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ کی کے پی کے سے خالی نشست پر 8 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی جنہوں نے اپنے بیٹے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے ایک روز بعد ہی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔پی پی پی کے رہنما خانزادہ خان کے صاحبزادے اور صوبائی رہنما ذیشان خانزادہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔اس ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ذیشان خانزادہ کو شمولیت پر پی ٹی آئی کی روایت کے مطابق پارٹی کی ٹوپی پہنائی اور جھنڈا تحفے میں دیا۔یاد رہے کہ پی پی رہنما خانزادہ خان خیبر پختونخوا سے مارچ 2015 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہیں مارچ 2021 میں سینیٹر شپ سے ریٹائر ہونا تھا۔

خالی نشست

مزید : صفحہ آخر