مظاہرین کا اکے ای وی سی آفس پر دھاواعملہ سے ہاتھا پائی، آپریشن زبردستی رکو ا دیئے 

  مظاہرین کا اکے ای وی سی آفس پر دھاواعملہ سے ہاتھا پائی، آپریشن زبردستی رکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر/ آئی این پی)گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 21ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور اور ان ڈور میں کام بندرہا۔ دوسری طرف ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں 90%تک کمی واقعہ ہو گئی ہے جبکہ جمعرات کے روز ہڑتالیوں اورمختلف ہسپتالوں کی انتظامیہ میں نوبت ہاتھا پائی تک آگئی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دروازہ توڑ کر وی سی دفتر میں داخل ہوگئے۔ وائس چانسلر آفس میں عملے کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی۔اسی طرح ینگ ڈاکٹرزنے جناح ہسپتال میں مریضوں کے زبردستی آپریشن رکوادئیے۔اس دوران مبشر نامی نوجوان اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی جناح ہسپتال میں مبشر نامی نوجوان نے ہڑتالی ڈاکٹر سے کہا کہ میرے  والد کی حالت سنجیدہ ہے آپریشن کرنے دیا جائے جس پر ڈاکٹرز نے ان سے بدتمیزی کی، جناح ہسپتال میں آپریشن رکوادیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انڈور و آؤٹ ڈور سروسز بھی معطل۔، گنگارام ہسپتال میں بھی احتجاجی ڈاکٹروں اور نرسوں نے ایم ایس آفس کے باہردھرنادے دیا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے دیئے رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔دوسری جانب جناح ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے سبب مریض رل گئے۔ او پی ڈی بند کرکے مریضوں کو چھٹی دے دی گئی۔ جناح ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے او پی ڈی اور ان ڈور بند کردیئے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال میں ریلی نکالی۔مریضوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا دوردراز سے علاج معالجے کیلئے آنیوالے مریض دربدر پھرنے لگے۔اس حوالے سے صوبائی وزیرصحت  ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ہڑتالیوں کیخلاف کیاہونیوالا ہے؟سمجھدار کیلئے اشارہ ہی کافی ہے،کسی صورت ایم ٹی آئی ایکٹ واپس نہیں لیاجائیگا۔ڈاکٹر ہوش کے ناخن لیں قانون حرکت میں آیا تو ان کا نقصان ہو گا مریضوں  کے لیئے مسائل پیدا نہ کریں اب بھی وقت ہے ڈاکٹرز واپس آجائیں۔
ڈاکٹرز ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -