ریسکیو 1122 ساؤتھ ایشیا کی درجہ بندی کے حوالے سے سرفہرست 

  ریسکیو 1122 ساؤتھ ایشیا کی درجہ بندی کے حوالے سے سرفہرست 

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریسکیو1122 ٹو نے اقوام متحدہ ساؤتھ ایشیا کی کلاسیفکیشن کی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی نے ریسکیو ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ڈیلیور کرکے دکھایا ہے۔ امید ہے بلوچستان اور سندھ میں بھی جلد اس طرح کا ادارہ بنایا جائے گا۔ ریسکیو 1122 نے اپنا آپ منوایا ہے۔ اقوام متحدہ کا اعزاز حاصل کرنا کارکردگی کا ثبوت ہے۔ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ادارے نے کامیابی سے سینکڑوں جانوں کو بچایا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ریسکیو کے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

 ریسکیو1122

مزید : صفحہ آخر