ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹا ؤن میں عمرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،گجر پو رہ میں شا ہدکے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ85ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لو ئر ما ل میں نو یدکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ60ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،ما ڈل ٹا ؤن میں صا دق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، رائیو نڈ میں ما جدکے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یامیں یو سف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،اچھر ہ میں عا رف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 35ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا گیا۔بر کی،ستو کتلہ،ما ڈل ٹا ؤن میں گاڑیاں اورجو ہر ٹا ؤن،قلعہ گجر سنگھ،وحد ت کا لو نی،با ٹا پو ر،شا د ما ن میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔