پرائمری سکولوں میں تعلیمی بہتری کیلئے مانیٹرنگ انڈیکٹرز بڑھانے کا فیصلہ

        پرائمری سکولوں میں تعلیمی بہتری کیلئے مانیٹرنگ انڈیکٹرز بڑھانے کا ...

  



لاہور(آئی این پی) پرائمری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے مانیٹرنگ انڈیکٹرز بڑھا نے کا فیصلہ‘اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن پر آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کی آن لائن رپورٹ کرنا ہوگی۔ سرگرمیاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی گئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکوہدایات جاری کردی ہیں ہدایات میں واضح طور پرکہا گیا ہے کہ اتھارٹیز اے ای اوز کو پابند کریں کہ وہ تمام پرائمری سکولوں سے ہر ماہ معلومات فراہم کریں گے اے ای اوز ایپلی کیشن گوگل پلے سٹورسے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

مانیٹرنگ انڈیکٹرز

مزید : صفحہ آخر