پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی خراب صحت کے پیش نظر حکومت سے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سابق صدر کی  جان کا خطرہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان مین سابق صدر آصف علی زرداری کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے یہ پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی تعصب ختم کرکے سابق صدر کو طبی سہولیات کا بنیادی حق دیا جائے حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آصف علی زرداری کی جان کو خطرہ ہے اگر سابق صدر کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی خراب صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے میں تاخیر سے آصف علی زرداری کی جان کو سخت خطرہ ہے جبکہ سرکاری بورڈ کی رپورٹ بھی تشویشناک ہے۔ 

 نیئر حسین بخاری

مزید : صفحہ آخر