افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ ملیشیا سرگرم، شہریوں کے اغوا، جبری تشدد میں ملوث ہونیکا انکشاف

افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ ملیشیا سرگرم، شہریوں کے اغوا، جبری تشدد ...

  



کابل(آئی این پی)افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ نیم فوجی دستے خفیہ کارروائیوں میں مشتبہ افراد و شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں،ملیشیا کو جواب دہی اور نا انصافیوں کے خلاف کارروائی کا کوئی خوف نہیں اور یہ بلا جھجک کام کر رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  یہ انکشاف ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو کیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے حمایت یافتہ یہ ملیشیا گروپ رات گئے کارروائیوں اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں۔ ایچ آر ڈبلیو کے مطابق ان ملیشیا کو جواب دہی اور نا انصافیوں کے خلاف کارروائی کا کوئی خوف نہیں اور یہ بلا جھجک کام کر رہے ہیں۔ ادارے نے پچھلے دو برسوں کے دوران چودہ متاثرہ افراد کے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ ان مسلح گروپوں کی کئی کارروائیوں میں شہری بھی ہلاک ہوئے۔

 ملیشیا سرگرم

مزید : صفحہ آخر