مہنگائی آسمان کو چھو گئی، ٹماٹر150، سبز مرچ 300روپے فی کلو سے متجاوز

مہنگائی آسمان کو چھو گئی، ٹماٹر150، سبز مرچ 300روپے فی کلو سے متجاوز

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 روپے اور سبز مرچ کی قیمت 300روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے،سیب،کیلے،جاپانی پھل اور انگور کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں ہیں،آٹے،چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں اشیائے خورد ونوش،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے وفاقی دارلحکومت کی بڑی سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار موجود ہونے کے باوجود قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس وقت ٹماٹر کی قیمت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور قیمت 150روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے موسم سرما میں پیدا ہونے والی سبزیوں گوبھی،ساگ،بینگن سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سبز مرچ کی قیمت 300روپے فی کلو سے زیادہ ہوچکی ہے پیاز اور آلو کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں دوسری جانب سے موسم سرما میں آنے والے سیب کی قیمت بھی کم نہیں ہورہی ہے جاپانی پھل 150 روپے،سیب 200روپے،انگور250روپے فی کلو جبکہ کیلا 100روپے درجن کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے مہنگائی کی موجودہ لہر نے آٹے،چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیائے خورد ونوش کے نرخ مقرر کرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے اور انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

مہنگائی

مزید : صفحہ آخر