آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ 

آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز (آج) جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کے پرائیویٹ سکولز کل بھی بند رہیں گے، بچوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے باعث سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عبدالوحید خان نے کہاکہ بچوں کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے، سڑکیں بند ہونے سے بھی طلبا کو سکول پہنچنے میں دشواری ہوسکتی تھی۔ سیکرٹری پرائیویٹ سکولز نے کہاکہ غیر یقینی صورتحال کے باعث سکول بند کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا۔

آزادی مارچ 

مزید : صفحہ آخر