”آپ گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں“ صحافی کا وزیر داخلہ سے استفسار

  ”آپ گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں“ صحافی کا وزیر داخلہ سے استفسار

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے صحافی کے گھبرانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ کون گھبرایا ہوا ہے؟ جو ڈر گیا وہ مرگیا،میں کیا ایسا کروں جس سے معلوم ہوگا کہ میں گھبرایا ہوا نہیں ہوں،کیا میں ڈانس کرنا شروع کردوں۔جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ آپ گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کون گھبرایا ہوا ہے؟ جو ڈر گیا وہ مرگیا۔ میں کیا ایسا کروں جس سے معلوم ہوگا کہ میں گھبرایا ہوا نہیں ہوں۔کیا میں ڈانس کرنا شروع کردوں۔ یہ بنانا ریپبلک نہیں۔ میں اچھے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

اعجاز شاہ/گھبراہٹ

مزید : صفحہ آخر