گورنر ہاؤس لاہورکی سیر کیلئے آنیوالے سیاحوں کے مفت داخلے پر پابندی
لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس لاہور کی سیرکیلئے آنیوالے سیاحوں کے مفت داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیاحوں پر 20 روپے فی کس داخلہ ٹکٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دیں گے۔ یہ فیصلہ گورنر ہاؤس کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کے حوالے سے کیا گیا۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گورنر ہاؤس میں تقاریب کے انعقاد، کمرشل بنیادوں پر عمارت کو فلمائز کرنے کے بعد شادی کی تقریبات میں دلہا، دلہن کے شوٹ کے حوالے سے مختلف شرح سے لاکھوں روپے فیس عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پابندی