شاہد خاقان نے پروڈکشن آرڈر زکیلئے خوددرخواست دائر کیوں نہیں کی؟ ہائیکورٹ کا اعتراض

        شاہد خاقان نے پروڈکشن آرڈر زکیلئے خوددرخواست دائر کیوں نہیں کی؟ ...

  



 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نیب کے احکامات معطل کریں؟عدالت کے سامنے سوال یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟ کیا شاہد خاقان عباسی اسمبلی میں پیش ہونے میں دلچسپی نہیں؟آج آپ پروڈکشن آرڈرکی اجازت لینے آئے ہیں،کل اس کی اجازت دینے کے خلاف درخواست عدالت میں آجائے گی،فاضل بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پٹشن واپس لینے کی بناپرنمٹا دی۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ آخر