ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کے طریقہ کار کیخلاف نوٹسز جاری

ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کے طریقہ کار کیخلاف نوٹسز جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی اسمبلی پرویز ملک اور علی پرویز کی درخواست پروفاقی حکومت اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزاروں نے ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے،جسٹس شاہد کریم نے اس کیس کی سماعت کی،عدالت نے پرویز ملک اور ان کے بیٹے علی پرویز کو بھیجے گئے الیکشن کمشن کے نوٹسز پر عمل درآمد بھی روک دیا ہے، درخواست گزاروں نے الیکشن کمشن کی طرف سے ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا ہے۔

چھان بین

مزید : صفحہ آخر