درجہ چہارم کے ملازمین کو کوٹہ کے تحت ترقی نہ دینے پرسیکرٹری مواصلات کو 15 روز میں معاملہ نمٹانے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے23سال گزرنے کے بعد بھی درجہ چہارم کے ملازمین کو کوٹہ کے تحت ترقی نہ دینے پرسیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو 15روز میں معاملہ کافیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس شاہد کریم نے محکمہ بلڈنگ کے ملازم ریاض علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے سلیم اقبال اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ 1996ء میں درخواست گزار درجہ چہارم میں بھرتی ہوا،رولز کے تحت درجہ چہارم کے ملازمین کو 20فیصد کوٹہ کے تحت جونیئر کلرک کے عہدہ پر ترقی دی جاتی ہے لیکن درخواست گزار کواس سے محروم رکھا جارہاہے،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے من پسند ملازمین کو ترقی دی جو امتیازی سلوک کے مترادف ہے،23سال گزر چکے ہیں ابھی تک درخواست گزار کی شنوائی نہیں ہوسکی،عدالت درجہ چہارم کے ملازمین کے کوٹہ کے تحت جونئیر کلرک کے عہدہ پر ترقی دینے کے احکامات جاری کرے۔
درجہ چہارم