ٹی ایل پی کومینارپاکستان پر جلسہ  کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست  پر ڈپٹی کمشنر لاہور طلب

   ٹی ایل پی کومینارپاکستان پر جلسہ  کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست  پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کومینارپاکستان پر کشمیر کانفرنس کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی،جس میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی اوردیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ تحریک لبیک پاکستان کی چوتھی اور پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے  مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، ڈی سی اجازت نہیں دے رہے۔ سماعت آج یکم نومبر پر ملتوی کردی گئی۔

ٹی ایل پی

مزید : صفحہ آخر