لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کر دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو کالے ہرن کی بقاء کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔فاضل جج نے یہ عبوری حکم شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیا،جس میں محکمہ جنگلات، وائلڈلائف سمیت پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے،عدالتی حکم پر ڈی جی وائلڈ لائف اور سیکرٹری وائڈلائف بھی عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کالے ہرن کے نسل کی بقا کے لئے حکومت اقدامات کرنے میں ناکام رہی،کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں،غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور کالے ہرن کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی اور اس نسل کی بقا ء کے لئے اقدامات کا حکم دیاجائے،عدالت نے مذکورہ ہدایت کی ساتھ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
کالا ہرن