لاء افسروں کے الاؤنس بند کرنے کیخلاف درخواست پرمحکمہ خزانہ کے سینئر افسر طلب

لاء افسروں کے الاؤنس بند کرنے کیخلاف درخواست پرمحکمہ خزانہ کے سینئر افسر طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے لاء افسروں کے الاؤنس بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پرمحکمہ خزانہ کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاء افسروں راج مقصود وغیرہ کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ محکمہ خزانہ نے عدالتی حکم پر سیکرٹریٹ الاؤنس کی ادائیگی بحال کر دی تھی لیکن اس دوران نان پریکٹسنگ الاؤنس کی ادائیگی روک دی گئی،محکمہ خزانہ پنجاب الاؤنسز بند کرکے عدالتی احکامات نظر انداز کر رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت محکمہ خزانہ پنجاب کو لاء افسروں کے الاؤنسز بند کرنے سے روکنے اورمحکمہ خزانہ پنجاب کو روکے گئے الاؤنسز بحال کرنے کا حکم دے،عدالت کا محکمہ خزانہ کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر