پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے فعال ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع

  پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے فعال ہونے کی رپورٹ عدالت میں ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی) پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست میں پنجاب حکومت کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں 22صفحات پر مشتمل جواب جمع کروادیاگیاہے،جسٹس محمدامیر بھٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرپی کے ایل آئی ہسپتال 95فیصدفعال ہوچکا ہے،دوسال کے عرصہ میں ہسپتال میں 4 لاکھ 9 ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی،ہسپتال میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کے تحت رواں سال جگرکی پیوندکاری کاآغاز کردیا گیا ہے،ان تک جگرکی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں،جس پرعدالت نے کیس کی مزیدسماعت 15نومبر پر ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

رپورٹ جمع

مزید : صفحہ آخر