ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ،فضل الرحمن  کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش 

  ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ،فضل الرحمن  کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش 

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کیلئے دہشتگردو ں نے منصوبہ بند ی کرلی، دہشتگرد مولانا کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں،حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی بھی استعمال کی جاسکتی ہے،انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے دوران  نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن کی سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے اور ان خطرات سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت کمشنر راولپنڈی اور آئی پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔

حملے کا خدشہ

مزید : صفحہ اول