سانحہ تیز گام کی ابتدائی تحقیقات مکمل  ٹرین حادثے کا مقدمہ درج 

سانحہ تیز گام کی ابتدائی تحقیقات مکمل  ٹرین حادثے کا مقدمہ درج 

  



لاہور(این این آئی) ریلوے پولیس نے سانحہ تیز گام کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی جبکہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کر لیا گیا۔مقدمہ نمبر 19 /46 کا اندراج تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں کیا گیاجوزیر دفعہ 126 ریلوے ایکٹ اور 436،427 تعزیزات پاکستان کے تحت کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار پایا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیا ء نے تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 مقدمہ درج 

مزید : صفحہ اول