ملتان، متاثرہ ٹرین کے مسافروں کا احتجاج،شیخ رشید کیخلاف نعرے بازی

     ملتان، متاثرہ ٹرین کے مسافروں کا احتجاج،شیخ رشید کیخلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)لیاقت پور کے قریب تیزگام میں آتشزدگی کا واقعہ،متاثرہ ٹرین کے ملتان پہنچنے پر مسافروں کا احتجاج،ریلوے ٹریک بلاک کر کے ٹرین روک لی،وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف شدید نعرے بازی،مسافروں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے جھوٹ بول رہے ہیں ٹرین میں کوئی سلینڈر دھماکہ نہیں ہوا شارٹ سرکٹ ہوا جس کی وجہ سے آگ لگی تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے چنی گوٹھ کے چک نمبر 6 کے قریب جمعرات کی علی الصبح 6 بجکر 25 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام کی تین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں تہتر افراد شہید جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے،متاثرہ ٹرین تیزگام9گھنٹے40منٹ کی تاخیرسے شام چار بجکر چالیس منٹ پر ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچی جہاں ٹرین میں موجود مسافروں نے ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا اور ٹرین روک کر بھرپور احتجاج کیا،مسافروں کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں کہ سیلینڈر دھماکہ ہوا ہے،سیلینڈر میں گیس ہی نہیں تھی،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔اس موقع پر مسافروں نے شیخ رشید کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی،بعدازاں ٹرین کو چار بجکر پچپن منٹ پر راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
نعرے بازی

مزید :

صفحہ اول -